• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کیے، ترجمان وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کیے،ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر میں گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 22 فیصد اضافی ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں 17413 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی تھی جبکہ رواں برس اکتوبر میں 21159 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی۔۔ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 25-2024 میں 83863 ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر اب تک ٹیکس وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس طرح یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کیے۔
اہم خبریں سے مزید