• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فوڈ اتھارٹی میں 20 رکنی سائینٹفک پینل کا قیام کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فوڈ انڈسٹری کے معیارات اور پالیسیوں پر رہنمائی فراہم کرنے کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی میں 20رکنی سائینٹفک پینل کا قیام کا فیصلہ، آئل اور گھی کے شعبے کیلئے سائینٹفک پینل قائم، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے نمائندے، مختلف جامعات کے فوڈ سائینس کے ماہرین اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچر ایسوسیشن کے نمائندے شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 کے سیکشن 11 (ف) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک 20 رکنی سائینٹفک پینل تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ پینل خاص طور پر آئل اور گھی کے شعبے سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کی تیاری اور ماہرین کی رہنمائی فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید