کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کے مطابق آن لائن جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم ماجد حسین کو مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض واٹس ایپ پر تصاویر شئیر کیں۔ملزم فش فارم میں بطور ہیلپر کام کر رہا تھا۔ملزم نے متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور ملزم متاثرہ خاتون کو گزشتہ کئی ماہ سے بلیک میل بھی کر رہا تھا۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد اور پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔