کراچی ( جنگ نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کے امریکی انتخابات میں فتح نے امریکی خواتین میں ناپسندیدگی کے اظہار کے طور پرفوربی تحریک میں شامل خواتین نے جنسی تعلق نہ قائم کرنے کا عہدکیا ہے۔اس تحریک سے وابستہ ان امریکی خواتین نے ٹرمپ کی فتح کا الزام مردوں پر عائد کیا ہے اور وہ 4B تحریک میں شامل ہو گئی ہیں، جس کے تحت انہوں نے بطور انتقام اور احتجاج کے طور پر جنسی تعلقات، اورشادی کے بغیر رہنے اور بچے پیدا نہ کرنے کی قسم کھائی ہے۔ یہ 4Bتحریک جنوبی کوریا میں شروع ہوئی تھی اور ٹرمپ کے 2024کے صدارتی انتخابات جیتنے پر ہونے والے ردعمل کے درمیان امریکہ میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔