کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی اور وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری نے مرکز بہادر آباد میں ملاقات کی،جس میں کراچی میں قائم جامعات بالخصوص وفاقی جامعہ اُردو کو درپیش مسائل نظام تعلیم میں موجود نقائص اور نصاب کو جدید خطوط سے ہم آہنگ کرنے کے امور زیرِ غور آئے، ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی جامعہ اردو کو ملک کی بہترین جامعات میں شامل کرنے کے لئے تمام ضروری اصلاحات کی جائیں تمام فیصلوں میں میرٹ اور شفافیت کو ملحوظِ خاص رکھا جائے۔