• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو، گنیز ورلڈ ریکارڈ، چمچوں پر انڈے رکھ کر ریس میں 27 سو افراد کی شرکت

کراچی(عبدالماجد بھٹی)میکسیکو میں 2024 کے انڈوں کے میلے میں اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب2000سے زائد نوجوانوں نے چمچوں پر انڈوں کو رکھا اور توازن برقرار رکھتے ہوئے مہارت کے ساتھ ریس میں حصہ لیا۔جلیسکومیں پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اس میلے میں ایک مقامی ہائی اسکول کے تقریباً 2,700 طلباء نے 100 میٹر - 328 فٹ کی ریس میں شرکت کی۔جس میں انڈوں کو چمچوں پر متوازن انداز میں رکھا گیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس بات کا تعین کیا کہ 2,039 شرکاء نے بغیر کسی اصول کی خلاف ورزی کیے دوڑ مکمل کی اور سب سے بڑی انڈے اور چمچ کی دوڑ میں شرکت کا کامیابی سے اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل لندن میں 1400 افراد کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔جلیسکو میں ہونے والے میلے میں، جہاں میکسیکو کے تمام شہروں کے مقابلے میں انڈوں کا 50.4 فیصد تیار کیا جاتا ہے یہ شہر انڈوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، اس میںکئی تقریبات بھی شامل ہیں جن میں انڈوں کا شکار، ایک سجی ہوئی کارٹ ریس، ایک سائیکل ریس اور مقامی انڈوں کے استعمال سے تیار کردہ ایک سو سے زائدمختلف پکوانوں کی نمائش شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید