• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی کا سرپرائز

اسلام آباد(فاروق اقدس) ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی نے ایک بڑا سرپرائز دیتے ہوئے اپنے دوست مائیکل بولس سے منگنی کا اعلان کردیا۔ انسٹا گرام پر جس کے پس منظر میں وائٹ ہاؤس کی عمارت موجود تھی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ. وائٹ ہاؤس مجھ اپنے خاندان کیساتھ متعدد سنگ میل تاریخی مواقع اور یادوں کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے لیکن کوئی بھی میری منگنی سے زیادہ خاص نہیں تھا میں اپنےمنگیتر کیساتھ زندگی کے نئے باب کیلئے پرجوش ہوں اور یہی پرجوش دن وائٹ ہاؤس میں میری منگنی کے اعلان کا ہے۔ دوسری مرتبہ امریکی صدارت کا منصب سنبھالنے کے منتظر ڈونلڈ ٹرمپ صرف کثرت ازدواج ہی نہیں بلکہ کثرت اولاد بھی ہیں ان کی ایک صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ لوگوں کی نظروں سے تقریباً اوجھل ہیں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری بیوی( مطلقہ) مارلہ میپلسس سے اکلوتی اولاد ہیں لیکن وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومتی اور انتخابی سرگرمیوں اورخود ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی تقریباً لاتعلق ہی رہتی ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنے والد کی سابقہ انتخابی مہم میں سرسری کردار اور ری پبلکن نیشنل کنونشن سے ایک مرتبہ خطاب بھی کیا تھا لیکن اس مرتبہ ٹفنی ٹرمپ نے نہ تو پوری انتخابی مہم میں ان کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی کوئی ذکر بلکہ کوئی جھلک بھی نہیں

اہم خبریں سے مزید