کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ امام خمینی نے ظالموں سے ٹیبل ٹاک نہیں جہاد کا درس دیا،ملکی حکمران یحییٰ سنوار کی زندگی سے سبق حاصل کریں، یحییٰ سنوار 22سال اسرائیلی جیل میں رہے، سنوار نے دشمن شناسی کا درس دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہفتے کو نشر پارک میں چہلم وشہداء کانفرنس سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حماس ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے فلسطینی کو تنہا نہیں چھوڑا، امت مسلمہ میں وحدت ضروری ہے۔ کانفرنس سے غزہ حماس و حزب اللہ لبنان سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے فلسطین جہاد اسلامی کے ترجمان احسان عطایا، حزب اللہ لبنان کے رہنما سید ابراہیم موسوی، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی،علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ طوفان القصیٰ نے امریکا و اسرائیل سمیت عالمی قوتوں کی کمر توڑ دی۔ مظلوم بچون، خواتین کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،سید حسن نصر اللہ 32 سال حزاب اللہ کے سربراہ رہے،ملکی حکمران امریکہ کو اپنا دوست نہ سمجھیں،ہمیں غزہ اور لبنان سے عزت کا راستہ سیکھنا ہوگا، پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہوگا،ملک میں صہیونی حکمرانوں کا قبضہ ہے،ملکی حکمران طاقت کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں،حماس و حزب اللہ ظالموں سے جیتیں گے،خون کے آخری قطرے تک حماس و حزب اللہ کی حمایت کرتے رہیں گے، کانفرنس سے خطاب میں حماس ترجمان ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔ خطہ میں فلسطین، کشمیر، افغانستان کے مسائل ہیں، فلسطین عالم اسلام کا ہے۔مغربی فلسطین کے بیشتر حصے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے آزادی فلسطین کیلئے مسلم امہ کی وحدت اشد ضروری ہے۔ فلسطین جہاد اسلامی کے ترجمان احسان عطایا نےٹیلی فونک میں خطاب میں بیت المقدس کے راستے چلتے ہوئے شہید ہونے والوں کو سلام پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ،یحییٰ سنوار کی تمام زندگی مزاحمت کیلئے وقف تھی،عظیم رہنماؤں کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوکر اسرائیل کو خطہ میں شکست دینگے۔ حز