• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی کا اجلاس، پی بی 44 میں ری پولنگ سے متعلق حکمت عملی تیار

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام حلقہ پی بی 44 میں پولنگ اسٹیشن پرری پولنگ الیکشن کی حوالے سے حلقہ پی بی 44 کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہواجسمیں پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری سابق ایم پی اے حاجی احمد نواز بلوچ بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شکور بلوچ سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ضلعی خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی حلقہ پی بی 44نامزد امیدوار حاجی میر وحید جان لہڑی حاجی محمد ابراہیم پرکانی رضا جان شاہی زئی خطاب کررہے ہیں اور علاقے کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کیا اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور سرگرمیوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی بنائی گئی۔
کوئٹہ سے مزید