• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کانظام بہتر بنانے کیلئے جامع پلان ناگزیر ہے‘ لیاقت لہڑی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان ناگزیر ہے ،ماضی کے لٹل پیرس میں صفائی اور نکاسی آب کا بہتر نظام بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں ،کوئٹہ سے تمام ارکان اسمبلی مل کر زبردست تبدیلی لاسکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ہیڈ آف پروگرامز ہوپ آرگنائزیشن گل خان نصیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے سول سوسائٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، وفد میں میر بہرام بلوچ ، میر بہرام لہڑی ، سید ہشام اور علی فراز شامل تھے ۔ ملاقات میںگل خان نصیر نے اپنے ادارے اور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ بہرام بلوچ نے لیاقت لہڑی کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ سسٹین ایبل لیونگ سلوشن کے سید ہشام اور علی فراز نے بتایا کہ وہ کوئٹہ کے لئے ایک جامع سٹی وائیڈ انکلسو سینٹیشن پلان بنا رہے ہیں جس میں کوئٹہ سے ارکان اسمبلی کی رائے شامل کرنے کے خواہش مند ہیں جس پر میر لیاقت لہڑی نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
کوئٹہ سے مزید