کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، جماعت اسلامی بلوچستان کے امرائے اضلاع و صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ آج (اتوار 10 نومبر کو) دوپہر تین بجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاوس الگیلانی روڈ پر پریس کانفرنس میں بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے قومی چارٹر پیش اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔