کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف گرشتہ روز سٹی نالے میں آپریشن کیا اس دوران عادی افراد اور پولیس کے درمیان آکھ مچولی کا کھیل بھی جاری رہا تاہم پولیس نے 2سو کے قریب نشے کے عادی افراد کو حراست میں لینے کے بعد محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مرکز منتقل کردیا جبکہ منشیات قبضے میں لے کر ان کے ٹھکانوں کومسمار کردیا۔