پشاور(وقائع نگار)کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے میئر حاجی زبیر علی نے خیبر یونین آف جرنلسٹس انتخابات برائے سال 2024.2025 میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے پینل کو کلین سویپ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی منتخب کابینہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں کے ایچ یو جے کے نو منتخب صدر کاشف الدین سید،سینئر نائب صدر عمران ایاز،نائب صدر شہزاد احمد،جنرل سیکرٹری ارشاد علی،فنانس سیکرٹری امیر معاویہ،جائنٹ سیکرٹری شاہد خان،ایگزیکٹیو کونسل اراکین احتشام خان،شاہ فیصل،افتخار حسین،اسد خان،جہانزیب سرحدی،سیف الاسلام سیفی،غلام غوث،عاصم شیراز اور ارشد ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا