پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے سی این جی فلنگ اسٹیشن اور انڈسٹریز کو 2ماہ تک کے لئے گیس کی سپلائی بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت اور ایس این جی پی ایل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے سی این جی سیکٹر سے وابستہ کاروباری حضرات کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو۔ اس حوالے سےفضل مقیم خان کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ایس این جی پی ایل آئندہ دہ ماہ (دسمبر اور جنوری) کیلئے سی این جی فلنگ اسٹیشن اور انڈسٹریز کو گیس کی سپلائی بند کرنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے