ملتان (سٹاف رپورٹر)عدالت عالیہ ملتان بنچ نے زکریا یونیورسٹی حکام کو سپورٹس سیٹوں پر میرٹ پر داخلےکرنے کی ہدایت کردی،محمد حمزہ ولد فدا حسین، محمد حذیفہ ولد محمد اشفاق اور دیگر نے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ، سپورٹس کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سپورٹس سیٹوں پر خلا ف میرٹ بھرتی کی گئی ایسے افراد کو سلیکٹ کرلیاگیا جنہوں نے کبھی کوئی گیمز نہیں کھیلی،عدالت نے کہا کہ میرٹ پر قانون کے مطابق سلیکشن کی جائے اور ہدایت پر عمل کرکے رپورٹ 13نومبرتک عدالت کو جمع کرائی جائے ۔