• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 بڑے ٹیکس گزار شہروں کے گریڈ 19 کے 52 افسر تبدیل

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس سروس (گریڈ 19) کے52افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے.

چیئرمین ایف بی آر کی ممبر ان لینڈ ریونیو 1آپریشنز سے اہم ملاقات ، ایڈیشنل کمشنرز کی نئی پوسٹنگ کا نو ٹیفیکشن جاری ۔ سرگودھا، لاہور، اسلام آباد، ملتان ، فیصل آباد، کراچی ، ایبٹ آباد، راولپنڈی ، حیدرآباد سکھر ، بہاولپور، گوجرانوالہ تعیناتی شامل ہے اس نوٹیفیکیشن میں تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نئے تعیناتی مقام پر رپورٹ کریں۔ 

تبادلہ شدہ افسران میں ڈاکٹر ساجد حسین آرائیں کو علاقائی ٹیکس دفتر سرگودھا سے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے جبکہ محترمہ نوریین اشرف کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد سے علاقائی ٹیکس دفتر لاہور بھیجا گیا ہے۔ 

اشفاق احمد کو کارپوریٹ ٹیکس دفتر لاہور سے ملتان کے بڑے ٹیکس دہندگان دفتر میں اور نعیم حسن کو اسلام آباد سے بڑے ٹیکس دہندگان دفتر اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

دیگر افسران میں سلیم الرحمان فیصل آباد سے کراچی، محمد اسلم شیخ کو اسلام آباد کے کارپوریٹ ٹیکس دفتر سے ایف بی آر کے ایڈمن/ایچ آر ونگ اسلام آباد میں بطور سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

 سعیمہ کنن خان کو ایبٹ آباد سے لاہور،حسنین احمد حالی کو کراچی کے علاقائی ٹیکس دفتر II سےٹیکس دہندگان دفتر کراچی، کاشف حفیظ کو کراچی کے علاقائی دفتر I کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔ 

جمیل احمد کو کراچی کے علاقائی ٹیکس دفتر II سے درمیانہ ٹیکس دہندگان دفتر کراچی، لائق زمان کو کراچی کے علاقائی دفتر I سے کارپوریٹ ٹیکس دفتر کراچی، نصیر احمد کو کراچی کے علاقائی دفتر I سے داخلی آڈٹ (انکم ٹیکس) ڈائریکٹوریٹ کراچی، صفیہ آفریدی کوکارپوریٹ ٹیکس دفتر لاہور، زبیر خان کو سیالکوٹ ، محمد فاروق انور کو کارپوریٹ ٹیکس دفتر لاہور، خاور صدیقی کو حیدرآباد سے کراچی ، عبدالرؤف کو کراچی کے نامزد نان فنانشل بزنس اور پروفیشنز ڈائریکٹوریٹ سے کراچی کے علاقائی دفتر II منتقل کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید