• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BLA دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

کوئٹہ ( آن لائن ) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کُش حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر کالعدم تنظیم نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

دفاعی و سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشتگرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے ۔ 

تصویر میں دہشتگرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے، دہشت گرد رفیق نے ہوش ربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کورکا ہے اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید