• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوپ 29، وزارت صحت کا ماحولیاتی تبدیلی صحت پر اثرات سے نمٹنے کا عزم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزارت قومی صحت نے کوپ 29 میں ماحولیاتی تبدیلی کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی صحت معاہدے کی حمایت کی ہے،ماہرین کی ماحولیاتی موافقت کے فروغ کیلئے عالمی ادارہ صحت سے13ملین ڈالر گرانٹ کی درخواست، وزارت قومی صحت کی ڈائریکٹر غذائیت ڈاکٹر مہرین مجتبیٰ نے جامع قومی صحت موافقت پلان کا اعلان کیا جس کے تحت ملک بھر میں ماحولیاتی خطرات کا تجزیہ کیا ہے اور اب عالمی ادارہ صحت سے 13 ملین ڈالر کی گرانٹ کے حصول کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ صحت کے نظام میں ماحولیاتی لچک بڑھانے کیلئے تربیتی پروگراموں کو موثر بنایاجاسکے،یہ اعلان پائیدار ترقی کانفرنس میں جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی بحران کے دوران مزاحمتی صحت کے نظام کی تشکیل کے موضوع پر خصوصی سیشن میں کیا گیا اس موقع پر ماہرین نے ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کی مضبوطی کیلئے پائیدار حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا اور مالی استحکام کو اس کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

ملک بھر سے سے مزید