کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر ٹرانزیکشنز شروع ہوگئیں، سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دو اعشاریہ دو ارب ڈالر کے معاہدے کیے ہیں، انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جس تیزی سے سب ہو رہا ہے ہر دو تین ماہ بعد ایسے معاہدوں پر دستخط ہوسکتے ہیں۔مصدق ملک نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا ایک وژن 2030ہے، ہمارا بھی 2030کیلئے وژن ہے، اس میں بے شمار تبدیلیاں متوقع ہیں، خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی میں تبدیلیاں ہوں گی۔