• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں یومیہ 2 کروڑ مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش

اسلام آباد( ساجد چوہدری) روزانہ 2کروڑسے زائد مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوششیں ہوتی ہیں،پی ٹی اے اب تک ایک لاکھ ایک سو تراسی توہین آمیز اور آٹھ لاکھ چوالیس ہزار آٹھ سو فحش ویب سائٹس بلاک کرنے میں کامیاب رہا ہے ، پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں ، پی ٹی اے کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے علاوہ، افراد اور سرکاری اداروں کی طرف سے بھی ایسی سائٹس کو رپورٹ کیا جاتا ہے ، پی ٹی اے کے مطابق ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید