• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنے ایجنڈے پرعمل درآمد سے روکے، زاہد اقبال ہاشمی

پیرس (رضا چوہدری) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے ر ہنما زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ انڈیا سرکار خطے اور عالمی سطح پر کشمیریوں اور سکھوں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی پر اتر آئی ہے جبکہ پاکستانی مسلح افواج کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہے۔ 24نومبر کو فرانس میں سکھوں کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے کشمیر مخالف ہندوتوا پالیسی پر عملدرآمد اور فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نےعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقے میں بھارت کو اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عملدرآمد کرنے سے روکے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے پر زور دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاکھوں کشمیری شہداء، پاکستان اور آزاد کشمیر ہجرت کرنے والے ہزاروں کشمیریوں اور حریت قائدین سمیت غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم، گرفتاریوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور املاک کی ضبطگی کی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازع کشمیر کے جلد حل کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیرینہ تنازع کشمیر کے حل میں انڈیا کی ہٹ دھرمی پر مبنی مودی سرکار کی پا لیسیوں سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر قدغن لگا رکھی ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ بھرمیں بھر پور آواز بلند بلند کرے گی کیونکہ بھارت کشمیریوں کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے مطالبے کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو ان کے اس بنیادی حق کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں سے مسلسل انحراف کر رہا ہے۔ بھارت ڈیجٹل دہشت گردی کے ذریعے بین الااقوامی سطح پر کشمیریوں اور سکھوں کی تحاریک کو دبانا چاہتا ہے۔

یورپ سے سے مزید