• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: نشتر اسپتال میں ڈائیلسز کے رجسٹرڈ مریضوں کا ایک سال سے ایڈز ٹیسٹ نہ ہونے کا انکشاف


نشتر اسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے رجسٹرڈ مریضوں کا گزشتہ ایک سال سے ایڈز ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایس او پی کے مطابق مریض کا ہر 6 ماہ بعد ایڈز ٹیسٹ لازمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس او پی کے مطابق مریض کا 3 ماہ بعد ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ لازمی ہے۔

تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو ڈائیلسز یونٹ میں پہلا ایڈز کا مریض رپورٹ ہوا، اسپتال انتظامیہ نے معاملہ دبانے کی کوشش کی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے کسی ڈاکٹر سے بھی رابطہ نہیں کیا۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ایک ماہ بعد بھی 25 مریضوں کے اہل خانہ کے اسکریننگ ٹیسٹ نہیں کرائے گئے، متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس نشتر اسپتال، ہیڈ آف نیفرالوجی اور وارڈ کے سینئر رجسٹرار کو ذمے دار ٹھہرایا گیا، تحقیقاتی کمیشن آج اپنی رپورٹ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کو پیش کرے گا۔

صحت سے مزید