• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مصنوعات کی روک تھام، بولٹن کی ایک دکان غیر قانونی تمباکو اور ویپس فروخت کرنے پر بند

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) بولٹن کی ایک دکان غیر قانونی تمباکو اور ویپس فروخت کرنے پر بند کر دی گئی ہے۔ کونسل نے جولائی 2023سے غیر قانونی تمباکو اور نان کمپلائنٹ ویپس کی سپلائی کرنے پر میئر سٹریٹ پر کوئنز پارک کنویئنس سٹور اور آف لائسنس کے خلاف کامیابی سے بندش کا حکم نامہ حاصل کیا تھا۔ جمعرات 31اکتوبر کو ویگن مجسٹریٹ کورٹ میں بندش کا حکم ملتے ہی دکان کو تین ماہ کے لیے بند کر دیا گیا۔ دکان کا مالک آزاد خانی جعلی تمباکو، نان کمپلائنٹ ویپس اور انفرادی سگریٹ فروخت کر رہا تھا جو کہ غیر قانونی ہے۔ مسٹر خانی کو پچھلے چھ مواقع پر تجارتی معیار کے افسران نے غیر قانونی اور جعلی مصنوعات کی فروخت کے خلاف متنبہ کیا تھا ۔کونسل کی ٹیم نے شہر کے چار الگ الگ دوروں کے دورانجعلی تمباکو اور vapes کو ضبط کیا۔ یہ سامان دکان کے کاؤنٹر کے پیچھے ایک دراز میں چھپا ہوا پایا گیا۔ کونسل کی خفیہ طور پر جانچ پڑتال کرنے والی ٹیم کے مطابق بتایا گیا کہ اس شاپ میں سنگل سگریٹ بھی فروخت کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی غیر قانونی تمباکو بھی فروخت کیا جاتا تھا۔ اس سال 20اگست کو بولٹن کونسل نے غیر قانونی سامان کی فروخت کے جواب میں مسٹر خانی کا شراب فروخت کرنے کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔ 11ستمبر کو ایک اور دورے میں فریج میں چھپائے گئے پلاسٹک کے تھیلے میں غیر قانونی تمباکو اور vapes کا پردہ فاش ہوا۔ غیر قانونی، یا غیر تعمیل شدہ تمباکو اور ویپس ایسی مصنوعات ہیں جو قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، vapes جو زیادہ سے زیادہ ٹینک کی گنجائش سے زیادہ ہیں، لیبلنگ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے یا غیر قانونی اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔ بولٹن کونسل نے گزشتہ چھ مہینوں میں یہ چوتھا بندش کا حکم دیا ہے۔

یورپ سے سے مزید