• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف احتجاج کی سیاست چھوڑ کر ڈائیلاگ کرے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنے اور احتجاج کی سیاست چھوڑ کر سیاسی انداز میں ڈائیلاگ کرے یہ نہ صرف ملک بلکہ اس کی سیاسی ساکھ کے لئے بہتر ثابت ہوگا،امریکا کے خلاف سائفر لہرانے والے اب ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں وابستہ کررہے ہیں، ماضی میں اس قسم کے سیاسی فیصلوں نے اسے فائدہ نہیں پہنچایا، کسی کے کندھے پر سوار ہوکر سیاست کرنے سے بہتر ہے کہ خود کو عوام میں مقبول بنایا جائے اور اس میں اپنی پوزیشن کو اس مقام پر لے جائے جہاں اسے مستقبل کے حوالے سے کامیابی مل سکے، انہوں نے کہا کہ امریکا کے خلاف سائفر لہرانے والے اب ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں وابستہ کررہے ہیں، امریکا میں بھی پینٹا گون کے ساتھ نومنتخب صدر کے تعلقات کے بارے میں صدارت سنبھالنے کے بعد معلوم چلے گا، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں افواج کی اپنی پوزیشن ہوتی ہے وہ کسی دبائو کے بغیر ملک کی ترقی اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے کام کرتی ہیں، پاکستان میں فوج میں تقسیم کا خواب دیکھنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا، پوری فوج اپنے سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، اس کے حکم اور اشارے کے مطابق کام کرتی ہے،پی ٹی آئی ملک اور اس کے اداروں کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،یہ اس کے مفاد میں ہے، 24نومبر کا دھرنا وقت سے پہلے ہی منسوخ کردیا جائے گا،عوامی ناکامی صاف نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے دھرنا اور احتجاج ملتوی کردیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید