• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور، بابا گورو نانک جنم دن تقریبات، ہزاروں سکھ یاتری شریک

شکر گڑھ( نامہ نگار ) بھارت اور دیگر ممالک سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں نےکرتارپور میں بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ یاتریوں نے دربار بابا گورو نانک میں ماتھا ٹیکا بابا جی کے کنویں سے پانی پیا ، اور جنم دن کی مذہبی رسومات ادا کیں ۔یاتریوں کی بابا گرونانک کے کھیتوں کی سبزیاں دالیں چاول چپاتی اور دیگر مزے مزے کے کھانوں سے تواضع کی گئی، یاتریوں نے دربار احاطہ میں بازار میں جاکر شاپنگ کی اور مختلف سوغات خریدیں۔جنم دن کے موقع پر انٹرنیشنل کبڈی میچ کھیلا گیا بندیشہ بیلجئیم کبڈی کلب اور رائل یو ایس اے کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جو بندیشہ کلب نے جیت لیا۔ صوبائی وزراء اوروڑہ سنگھ بلال اکبر،شافع حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔یاتری آج 20 نومبرکواختتامی دعا کے بعد کرتار پور سے گور دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کے لئے روانہ ہو نگے ۔ بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ دورہ مکمل ہونے پر 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔ بھارت سے آئے یاتریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بارے جو سنا تھا حقیقت میں ایسا نہیں، ہمیں یہاں بہت پیار ملا ہمیں بھارت اور پاکستان میں کوئی فرق نہیں نظر آیا ۔
ملک بھر سے سے مزید