کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کی ذمہ داری کمشنر کراچی نے سنبھال لی انہوں نےتمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف موثر کارروائی کی جائےضلع وسطی میں پیر سے شروع ہونے والا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا ناظم آباد میں زیر زمین نکالنے والے پمپنگ اسٹیشنوں کو ختم کر دیا گیا کمشنر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو کارروائی کی رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا گراچی انتظامیہ کی طرف سے شروع کی جا نے والی تجاوزات کےخلاف مہم تمام اضلاع میں جاری ہے ناظم آباد میں واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی اور زیر زمین پانی نکالنے والے پمپنگ اسٹیشنوں کو ختم کر دیا گیا پمپنگ اسٹیشن سیل کر دیے گئے جبکہ 12x8 انچ قطرآؤٹ لیٹ پائپ اور 9x8 انچ قطر کے زیر زمین پائپ خراب ہو گئےہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیشن غیر قانونی طور پر کے الیکٹرک کے کنکشن کے ساتھ کام کر رہے تھے،کمشنر سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف موثر کارروائی کی ضرورت ہے تمام ڈپٹی کمشنر ز تجاوزات کے خلاف بھی مہم جاری رکھیںڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے کمشنر کراچی کو تجاوزات کے خلاف رپورٹ میں بتایا کہ ضلع کورنگی بی میں شان چورنگی تا مہران ٹاون روڈ تک سافٹ تجاوزات کا خاتمہ ر دیا گیا اورپانچ افراد کو گرفتار کر کے کورنگی پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔