• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سلما ہومز گارڈن ایسٹ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم شہزاد اقبال ولد محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 78 لاکھ روپے، مختلف بینکوں کی ڈیپازٹ سلپس اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ملزم کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید