• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(ایجنسیاں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے موٹروے توڑپھوڑکیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہوئے،عدالت نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوا ہے‘ وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید