اسلام آباد ( آ ن لائن ) حکومت نے بیرونی قرضوں کے پورٹ فولیو انتظام کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ غیر ملکی قرضوں کی مالیاتی شرائط کا جائزہ لے گا،کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ قرض انتظام کے آپریشنز کے امور کو انجام دیگا، کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ کیلئے خدمات نجی شعبے سے حاصل کی جائیں گی ،تجربہ کار اور اہل شخص نیشنل جاب پورٹل کے زریعے یکم دسمبر تک درخواست دے سکتا،،کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ غیر ملکی تجارتی پورٹ فولیو کیلئے کام کرے گا۔