• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے ڈائیلاگ کرنا ہے بانی پی ٹی آئی سے کرے، علی محمد خان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے راہ نما علی محمد خان نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست سے دور رہے، منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو جو کال دی ہے وہ فائنل ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے 24 نومبر کا دن اہمیت کا حامل ہے، 24 نومبر کےاحتجاج کا مقصد آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے، علی محمد خان نے کہاکہ عوام کے دلوں سے یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو نہیں نکال سکے ہیں، جس نے بھی ڈائیلاگ کرنا ہےوہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کرے، 24 نومبر سے پہلے جو بات کرنا چاہتا ہے براہ راست بانی پی ٹی آئی سے کرے، علی محمد خان نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے وفا کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید