• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا کام نہیں کیا جاتا پھر کہتے ہیں عدالتیں کام نہیں کرتیں، جسٹس مندوخیل

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے زیر زمین پانی کے منرل واٹرکے طورپراستعمال پر ٹیکس کے نفاز سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختوا نے قانون سازی کرلی ہے باقی صوبے بھی قانون سازی کرلیں، جب قانون نہیں بنایا جائے گا تو مقدمات بیس بیس سال تک ہی چلتے رہیں گے۔یہ ریمارکس جسٹس محمدعلی مظہرنے دیے ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ کہ اپنا کام نہیں کیا جاتا پھر کہتے ہیں عدالتیں کام نہیں کرتیں۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ منگل کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی اس دوران پنجاب اور کے پی کے کے لاء افسران عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور انھوں نے موقف اختیارکیاہے کہ زیرزمین پانی کے استعمال اور ان کے ٹیکس کے حوالے سے صوبوں نے قانون سازی کرلی ہے۔
اہم خبریں سے مزید