• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں اور تیراہ میں جھڑپ، حملہ، 18 اہلکار شہید، فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ

بنوں (اے ایف پی)فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک مشتبہ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوائنٹ کے قریب اڑا دی جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے 10اہلکار شہید ہوگئے اس سے قبل پیر کو وادی تیرہ میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک انٹیلیجنس اہلکار نے بنوں میں ہونے والے حالیہ حملے کے بارے میں بتایا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، حملے میں 10 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں،اہلکار نے بتایا کہ دھماکے سے "مالی خیل چیک پوسٹ کی عمارت اور فوجی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔"اس حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ نے قبول کی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو وادی تیراہ میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ وادی تیراہ میں پیش آیا۔اے ایف پی کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق وادی تیرہ میں پیر کو جھڑپ ہوئی ہے جس میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ 9دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ وادی تیرہ میں پیش آیا۔اے ایف پی کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔دریں اثنا آئی این پی کے مطابق پیر کو اغوا ہونے والے 7 اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عمائدین اور پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔ بنوں میں ایک الگ کارروائی میں 7 اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں رہا کرا لیا گیا ہے اس کے حوالے سے بنوں کےڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور پھر 7 سیکورٹی اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید