• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیکس کمیٹی، گنڈاپور نے بانی کی قید، جلسے پر بطور تبرک بات کی، وزیر دفاع

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا کہ علی امین گنڈا پور نے اپیکس کمیٹی میں99 فیصد دہشت گردی پر بات کی۔علی امین نے بانی کی قید، جلسے پر تبرک کے طور پر بات کی،بانی پی ٹی آئی اگر مذاکرات کرتے ہیں تو9 مئی کا پل کراس کرنا ہوگا،سابق اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو24 نومبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا،حقیقی پارلیمنٹ ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔اگر آپ ظلم و جبر اور ڈنڈے سے حکومت چلاتے ہیں تو وہ نہیں چلنے دیں گے، عوام نے حکومت کو مینڈیٹ نہیں دیا کیااس پر کوئی شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔اس وقت چادر اور چار دیورا ی کو پامال کیا جارہا ہے،فیصل واوڈ اکو ذمہ دار نہیں سمجھتا پتہ نہیں کس کا آدمی ہے۔ پتہ نہیں اس کو اتنی میڈیا کوریج کیوں مل رہی ہے۔ وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا کہ علی امین گنڈا پور نے اپیکس کمیٹی میں99 فیصد دہشت گردی پر بات کی۔علی امین نے بانی کی قید، جلسے پر تبرک کے طور پر بات کی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی میں مین فوکس بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کی لہر میں شدت پر تھا۔تمام صوبوں کی حکومتوں میں کو آرڈینیشن ہو۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جس میں تمام ادارے موجود ہوں گے۔ ایپکس کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ ، پولیس چیفس نے بات چیت میں حصہ لیا۔ایپکس کمیٹی میں خوشگوار ماحول میں بات ہوئی۔علی امین گنڈا پور کی بات چیت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے متعلق رہی۔علی امین گنڈا پور کی کور ہیڈ کوارٹر کے ساتھ جو دہشت گردی کے سلسلے میں بات چیت ہوتی رہتی ہے اس کے متعلق انہوں نے گفتگو کی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا جارہا۔علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ وہ بغیر کسی جرم کے قید ہیں۔علی امین گنڈا پور نے99 فیصد باتیں صوبے میں دہشت گردی سے متعلق کیں۔علی امین گنڈا پور نے یہ دو باتیں تبرکاً کی ہیں۔انہوں نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی کبھی دہشت گردوں کو برا نہیں کہا۔بانی پی ٹی آئی کی پوری تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے تعلق پر محیط ہے۔پاکستان میں زیادہ تر لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کی ہے۔بقول مشرف بانی پی ٹی آئی نے ان سے 100 نشستیں مانگی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید