• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ڈاکٹر فضل ایڈمنسٹریٹر، ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی مقرر

راولپنڈی (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میںتقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹر، ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا تقرر کر دیا ہے۔ کیپٹل ہسپتال اسلام آ باد کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل مولا کوایڈمنسٹریٹر، ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ تقرری کنٹریکٹ پر 3سال کیلئے ایم پی ٹو سکیل میں کی گئی ہے، زاہد نذیر ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع ‘فرحت جہاں راجہ ڈائریکٹر نیو ٹیک اسلام آباد اورخرم رشید کمپٹرولر پنجاب ہاؤس تعینات ،، یاد رہے کہ کہ ڈاکٹر فضل مولا رواں برس 2اکتوبر 2024کو ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وزارت صحت نے ان کی تقرری کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ دریں اثناء سیکر ٹیریٹ گروپ کے گر یڈ19کے افسر اور ڈائریکٹر نجکاری کمیشن زاہد نذیر کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب حکومت اور گریڈ انیس کی افسرفرحت جہاں راجہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید