• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر کے تھانوں میں غیر شناخت ڈیڈ باڈیز کی معلومات شہریوں کو فراہم کرنے کا حکم

کراچی ( رپورٹ: محمد منصف ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لاپتہ شہریوں کے کیس میں سیکریٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر شناخت شدہ ڈیڈ باڈیز کی معلومات تھانوں کی سطح شہریوں کو فراہم کی جائیں اور ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے کہ تھانوں کے زریعے معلومات پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی مرتب کی جائیں تا کہ معلومات کا سلسلہ سینٹرلائزڈ ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات حکام کے علم میں بھی لائی جا سکیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے آبزرویشن میں لاپتہ شہریوں کے والے سے دائر ہونے والی درخواستوں میں اختیار کیا گیا موقف مشترک ہے کہ ان کے رشتے داروں کو پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھا لیا ہے جبکہ جے آئی ٹی بیشتر درخواستوں میں جواب جمع کراتے ہوئے کہتی ہے کہ شہری ازخود ہی غائب ہوگئے ہیں تاہم پولیس قانونی طور پر پابند ہے کہ اس طرح کے کیسز کی مکمل تفتیش کرے اور رپورٹس جمع کرائے۔ عدالت عالیہ نے خانزادی کی دائر درخواست پر بھی تفتیشی افسر کو ہدایت دی ہے کہ تفتیش مکمل کر کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173کے تحت رپورٹ متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے۔
اہم خبریں سے مزید