• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مثبت معاشی اشاریوں کے اثرات، 95 ہزار کا سنگ میل عبور، 861 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سےبلندی کا سفر جاری،اہم سیکٹرز میں خریداری سے نیا ریکارڈ قائم،کے ایس ای 100انڈیکس میں 861 پوائنٹس کا اضافہ،95 ہزار پوائنٹس کا بھی سنگ میل عبور ہو گیا، 54.13 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت 99ارب 30کروڑ 99 لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 8.58 فیصد زیادہ رہاتفصیلات کے مطابق منگل کو مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے مارکیٹ 217پوائنٹس کے اضافے سےکھلی جس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے فارما،آئل،بینکنگ،فرٹیلائزر اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے دن بھر تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا،ایک موقع پر 100انڈیکس 1041 پوائنٹس کے اضافے سے 96 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 861.00 پوائنٹس کے اضافے سے 94995.67 پوائنٹس سے بڑھ کر 95856.67 پوائنٹس پر آکر بند ہو۔
اہم خبریں سے مزید