• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح، لائیو ٹریکنگ ہوسکے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کردیا ، جو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفتر D-43بلاک 2، کلفٹن میں قائم کیا گیا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے پیپلز بس سروس کے آپریشنز کی مانیٹرنگ اور لائیو ٹریکنگ ہو سکے گی۔ افتتاحی تقریب میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سید اسد ضامن ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) کمال حکیم دایو اور دیگر افسربھی موجود تھے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے پورے صوبے میں چل رہی پیپلز بس سروس کی مناسب نگرانی ہوسکے گی اور بروقت ضروری ہدایات بھی دی جاسکیں گی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پیپلز بس سروس کے مسافروں کی سہولت اور ان کی لائیو وڈیوز مانیٹر کرے گا اور اسٹاف کے کنڈکٹ کو بھی مانیٹر کرے گا، مسافروں کو اگر کوئی شکایت ہے یا کرایہ زیادہ لیا جا رہا ہے تو شکایت کر سکتے ہیں، کسی مسافر کی کوئی چیز چوری یا غائب ہو تو وہ بھی کیمرے میں آجائے گی، سندھ میں پہلی بار اس طرح کا جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے، جس سے پیپلز بس سروس کے تمام آپریشنز پر نظر رکھی جا سکے گی۔
اہم خبریں سے مزید