راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جعلی ویزہ سرٹیفیکیٹس بنانے میں ملوث 4افغانیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ پیرودھائی کو اے ایس آئی محمدنوید نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر کہ 4رکنی افغان نیشنل گروہ کافی تعداد میں افغان شہریوں کو جعلی ویزہ سرٹیفکیٹ بنا کر دے چکا ہے خیابان سرسید کے ایک پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر واقع د کان کی پڑتال کی گئی۔ اس دوران ٹیبل پر پڑی ہوئی فائل سے 10 مختلف ویزہ فارم پرنٹ شدہ برآمد ہوئے۔ ایک شخص کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے بیگ سے 25 ریذیڈنٹئیل پرمٹ جو مختلف اشخاص کے نام پر تھے برآمد ہوئے۔