• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنوئیں کی صفائی کے دوران مزدو ر جاں بحق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ کھنہ کے علاقے میں ایک مزدو ر نور زاد گل کنوئیں کی صفائی کے دوران جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مزدور کنوئیں کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیس کا شکار ہوا۔پولیس کی جانب سے لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ادھر ورثاء نے کنوئیں کے مالک کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دے دی۔ورثا کاالزام ہے کہ کنوئیں کے مالک کو علم تھا کہ اس میں گیس ہے مگر اس نے بات چھپائی ۔
اسلام آباد سے مزید