• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین نامعلوم افراد نے شہری کو زبردستی گاڑی میں بٹھاکر لوٹ لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کارمیں سوار 3نامعلوم ملزموں نے شہری کوزبردستی اپنی گاڑی میں بٹھاکر لوٹ لیا۔ تھانہ کینٹ کو محمد شعیب خان نے بتایا کہ صبح چھ بجے کے قریب میں نےمال پلازہ کےسامنے اپنی سائیکل کھڑی کی اور پیدل حیدر روڈ پر جاتے ہوئے ایک گاڑی میرے پاس آکر رک گئی۔ اس میں 3 بندے سوار تھے انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ گاڑی میں بیٹھو نہیں بیٹھو گے تو جان سے جاؤ گے ۔میں گاڑی میں بیٹھ گیا تو انہوں نے مجھے زدو کوب کرنا شروع کردیا، میرے ہاتھ باندھ دئیے ، 700 روپے لے لئے اور میرے اے ٹی ایم سے 49 ہزار کی بھی ٹرانزیکشن کرلی۔
اسلام آباد سے مزید