• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری مالیت کی منشیات برآمد،10 افراد گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 10 افراد کو گرفتار کر کے 19 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 295.798 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔کراچی کورنگی میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والی کنسائمنٹ سے کھیلوں کے سامان میں چھپائی گئی 850 گرام آئس،سنجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک کے خفیہ خانے سے 3.6 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن ،ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8.4 کلو چرس،فیملی کورٹ اسلام آباد کے قریب بیلہ روڈ G-10 پر گاڑی سے 2.4 کلو چرس،ہزار گنجی، ضلع کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 256 کلو مارفین برآمد کر لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید