• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرفن کیئر پروگرام میں5500روپے ماہانہ دیئے جا رہے ہیں‘ الخدمت فاؤنڈیشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر‘ خبر نگار خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں تقریباً 42 لاکھ کے قریب بچے یتیم ہیں۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آرفن کیئر پروگرام سے مستفید ہونیوالے بچوں کو انکے گھر پر ہی ماہانہ 5500روپے تعلیمی اخراجات کی مد میں مل رہے ہیں۔ آغوش الخدمت کے 23 سنٹرز میں تین ہزار یتیم بچوں کی پرورش کی جا رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان آکاش، صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، صدر ضلع راولپنڈی ہارون رشید اور ڈائریکٹر آغوش الخدمت راولپنڈی عتیق احمد عباسی نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید