راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈیڑھ سالہ بیٹی کوتشدد کرکے قتل کرنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ چکلالہ کو آسیہ کوثر زوجہ حسن اقبال نے بتایا کہ حسن اقبال کے بطن سے میرے چار بچے ہیں ۔ گززشتہ روز 4 بجے شام میرے خاوند نے کال کر کے بتایا کہ جلدی گھر آؤعنایہ سڑھیوں سے گری ہے۔ میں اپنے بھائی ابرار الیاس کے ہمراہ ہسپتال پہنچی تو میری بیٹی ایمرجنسی میں سٹریچر پر مردہ حالت میں پڑی تھی میرا خاوند بھی پاس تھا ۔جب میں نے اپنی بیٹی کو دیکھا تواس کے جسم پر نیلگوں نشانات تھے ۔میرا خاوند اسی وقت ایمرجنسی سے فرار ہوگیا ۔