• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 اشتہاریوں سمیت 27 سماج دشمن پکڑے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نےمختلف واقعات میں 5ملزموں کو گرفتار کر کے 15لٹر، 6بوتل شراب شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2,250گر ام چرس،810گر ام ہیر وئن، 330گرام آ ئس، 21بو تلیں شراب اور 10 پستول برآمد کرلئے۔ چھ اشتہاری بھی دھر لئے گئے ۔تھانہ سمبل پولیس نے گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کی دو خواتین  کو گرفتارکر کے  ملکی و غیر ملکی کر نسی،پرا ئزبانڈز اور طلائی زیورات برآمد کرلئے۔
اسلام آباد سے مزید