• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 3 گاڑیوں، 21 موٹر سائیکلوں سے محروم، اسلحہ کی نوک پر متعدد وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی رکشے ،15 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں 10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ دو کاریں 6موٹرسائیکل اور ایک موبائل فون اور نقدی اڑا لی گئی۔ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ۔ موٹر سائیکل، دو موبائل نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔کار چوری کے دو مقدمات تو درج ہوئے مگر سرکاری پریس ریلیز میں تھانوں کے نام مٹا دیئے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر حسن محمود سے2موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں محمد اسحاق خان اور اس کاوالد محمد اسرائیل گھر میں موجود تھے کہ ایک موٹرسائیکل سوارمسلح ملزم زبردستی اندر داخل ہوا جوگن پوائنٹ پرطلائی زیورات تین تولہ،35ہزارروپے اور2 موبائل، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ الہ آباد میں 2نامعلوم ملزمان ندیم احمد اسلحہ کی نوک پر اس کا موٹرسائیکل، موبائل اور 20ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ پرانا چاکرہ میں 2نامعلوم ملزمان غلام قادر سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرلے گئے ۔پرانے قلعہ میں روبینہ بی بی کے پر س سے 15ہزارروپے اور طلائی زیورات مالیتی2لاکھ روپے،پینڈورہ میں عابدعلی کے رہائشی کمرے سے 3موبائل اور10ہزرروپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیمر ہ پروین کے گھر سے 3لاکھ روپے ،گلزار قائد میں ایڈ ووکیٹ فیصل بلال کے گھر سے 196.845 گرام طلائی زیورات ،،اوجریالہ میں محمد شعیب کے گھر کے تالے توڑ کر 80ہزارروپے اور زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید