اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے 16 شیشہ کیفے سیل کر کے 22 افراد کو گرفتار کرلیا، دو مقدمات درج کر لئے گئے ۔اے سی شالیمار نے ای الیون میں 6 کیفے سیل کئے۔، ایف ٹین اور ایف الیون میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔اے سی انڈسٹریل ایریا نے آئی ایٹ میں 3 کیفے سیل، 4 افراد گرفتار ،اے سی رورل نے گلبرگ گرینز میں کیفے سیل، 8 افراد گرفتار ، سوک سینٹر میں بھی 6 کیفے سیل، 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے واضح کیا ہے کہ آؤٹ ڈور پرمٹ کے بغیر اسلام آباد میں شیشہ کیفے کھولنے کی اجازت نہیں۔