اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی (کل)28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آج شام، رات سے 31 مئی کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، راولپنڈی، مری، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب اور کے پی کے علاقوں میں آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے اسلام آباد سمیت بالائی وسطی حصوں میں آندھی / جھکڑ / ژالہ باری / گرج چمک اور تیز / موسلا دھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔