• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مری اورراولپنڈی میں دس مقامات پرعارضی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ضلع مری اورضلع راولپنڈی میں عید الاضحی کے لئے دس مقامات پرعارضی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ منظور شدہ سیل پوائنٹس کے علاوہ کہیں بھی قربانی کے جانور فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق ضلع مری میں 2 سیل پوائنٹس جیکا گلی چوک مری اور چوڑا بازار کوٹلی ستیاں پر عارضی مویشی منڈی قائم کی گئی ہے۔ضلع راولپنڈی میں آٹھ عارضی سیل پوائنٹس ہوں گے۔راولپنڈی کی تین تحصیلوں سٹی،کینٹ اور صدر میں تین منڈیاں ہوں گی۔ پہلی بھاٹہ چوک کوہِ نور مل کے قریب راولپنڈی کینٹ، دوسری موضع رنیال فاطمہ جناح یونیورسٹی کیمپس چکری روڈ اور تیسری کلرسیداں روڈمنکیالہ پل کے پاس۔تحصیل گوجر خان میں سلاٹر ہاؤس کے قریب گلیانہ روڈ پر ،تحصیل ٹیکسلا میں دو مقامات پر منڈیاں لگیں گی۔ پہلی شریف ہسپتال اسٹاپ جی ٹی روڈ، واہ کینٹ اور دوسری اتوار بازار ٹمبر مارکیٹ روڈٹیکسلا کینٹ۔ تحصیل کلر سیداں میں منگال بائی پاس پر اور تحصیل کہوٹہ میں منڈی چن شاہ جلیارتنگی روڈ مویشی منڈی لگے گی۔
اسلام آباد سے مزید