• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم شروع

راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں رواں برس کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی جس میں2لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 7 دن جبکہ باقی 38اضلاع میں پولیو مہم 5 دن تک جاری رہے گی۔راولپنڈی اسلام آباد کی مشترکہ پولیو مہم کا افتتاح26 نمبر چونگی کے مقام پر کیا گیا۔ضلع راولپنڈی کی 212 یونین کونسلزمیں مہم چلائی جائے گی۔ 5 روزہ مہم میں راولپنڈی ضلع کے 10 لاکھ 57 ہزار 756 بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ملکہ کوہسار ضلع مری میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید