راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ روات کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میںایک ملزمہلاک ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرارہو گیا،ہلاک ہونے والے ملزم سے اسلحہ برآمدکر لیاگیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق سی سی ڈی اور پولیس ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس ترجمان کاکہناہے کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والاملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری، راہ زنی سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم نے چند دن قبل فاسٹ فوڈ برانچ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔